ETV Bharat / state

'ممتا کی پولس نے بند کو ناکام بنانے کی کوشش کی' - سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کا بیان

محمد سلیم نے کہا کہ ممتا کی پولس کی کوششوں کے باوجود بنگال میں بند کامیاب رہا۔

'ممتا کی پولس نے بند کو ناکام بنانے کی کوشش کی'

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 2:24 PM IST

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے آج کہا کہ 'آج ملک گیر بند عام لوگوں کی وجود کی لڑائی تھی جس کو مودی کی خوش آمد کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی پولس کچلنے کی کوشش کی ہے، مغربی بنگال میں آج بڑے پیمانے پر مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں اور مزدوروں نے احتجاجی ریلیاں نکالی اور بند کی کال دی، متعدد مزدور یونینوں نے اس ہڑتال کی حمایت کی تھی، پوری ریاست میں بینک مکمل طور پر بند رہے۔

'ممتا کی پولس نے بند کو ناکام بنانے کی کوشش کی'

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے بایاں محاذ و دیگر مزدور اور کسان یونینوں کی جانب سے کیے گئے ملک گیر بند کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں کسانوں اور مزدوروں نے سڑکوں پر اتر کر یہ واضح کر دیا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیاں عوام مخالف ہیں، ملک میں بے روزگاری ہے کسانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے۔

آج اپنے حقوق کے لیے ملک کا عام آدمی سڑکوں پر اترا تھا، انہوں نے کہا کہ آج کے بند کو آر ایس ایس اور بی جے پی کی مزدور اور کسان یونینوں کے علاوہ تمام جماعتوں نے حمایت کی تھی آج کا بند کامیاب رہا، آج ہم عام لوگوں کے وجود کے لیے سڑکوں پر اترے تھے، پورے ملک سے لاکھوں کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کیا، جن کو مودی حکومت نے روکنے کی کوشش کی۔

وہیں بنگال میں ممتا بنرجی کی پولس نے مودی کو خوش کرنے کے لیے کسانوں اور مزدوروں پر لاٹھیاں برسائیں، ممتا اور مودی دونوں عوام دشمن ہیں، دونوں کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں، دونوں کے درمیان خفیہ طور پر ساز باز ہے، جس طرح ہریانہ میں کھٹر حکومت نے آج کے بند کو ناکام بنانے کی کوشش کی اور کسانوں اور مزدوروں پر ان کی پولس نے زیادتی کی اسی طرح بنگال میں بھی ممتا بنرجی کی پولس نے آج کے بند کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔

محمد سلیم نے کہا کہ ممتا کی پولس کی کوششوں کے باوجود بنگال میں بند کامیاب رہا۔یہ بند عام لوگوں کے وجود کو بچانے کی لڑائی ہے۔نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ملک کی معیشت کا برا حال ہے۔عوام نے آج مرکزی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.