مغر بی بنگال میں اہم اپوزیشن پارٹی بن کر ابھرنے والی بی جے پی ریاست میں لاء اینڈ آ رڈر بگاڑنے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔
شمالی بنگال کے ضلع سلی گوڑی میں بی جے پی کی ونگ بھارتی جنتا یوا مورچہ بغیر اجازت جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کی حماعت پر ریلی نکالنے کی کوشش کی ۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلی کااہتمام کرنے کی جازت دینے سے انکار کردیا ۔ بی جےپی کی ونگ نے جبراً ریلی نکالنے کی کوشش کی ۔
پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر بھارتی جنتا یوا مورچہ کے 43 حامیوں کو گرفتار کرلیا۔
سلی گوڑی میٹروپولیٹین کی پولیس نے کہاکہ بھارتی جنتاپارٹی کی تنظیم بی جے وائی ایم کے حامیوں کو بغیر ریلی نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔بی جے وائی ایم کے حامیوں جموں وکشمیر سے آ رٹیکل 370 ہٹائے جانے کی حماعت میں ریلی نکلناچاہتی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ان کے مطالبے پہلے ہی انکار کردیا گیاتھا اس کے باوجود لاء اینڈ آرڈر کی پراہ کیے بغیر ریلی نکالنے کی کوشش کی ۔
بی جے پی ونگ کاکہنا ہے کہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کا جشن پورے ملک میں منایا جارہا ہے ۔لیکن بنگال میں جشن منانے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس نے جانبداری کامظاہرہ کیا ہے۔ پولیس حکمراں جماعت کے اشارے پر کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے لے گئی ہے۔ پولیس کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔