ETV Bharat / state

پولس انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام: کوشک سین - معروف

شمالی 24پرگنہ کا بھاٹ پارہ علاقہ، چند دنوں کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر گزشتہ کئی روز سے تشدد کی زد میں ہے۔ بنگلہ فلموں کی معروف شخصیات نے فساد پر قابو پانے میں پولیس اور ضلع انتظامیہ کو پوری طرح سے ناکام قرار دیا ہے۔

پولس انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 7:15 PM IST

بھاٹ پارہ، کانکی نارہ اور دیگر آس پاس کے علاقے میں حالات کشیدہ ہونے پر بنگلہ فلموں کی اہم شخصیات اداکارہ اپرنا سین، کوشک سین اور چندرسین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ مشہور موسیقی کار چندن سین نے ان حالات کیلئے سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سیاسی فوائد کیلئے عام آدمی کو تشدد کا ایندھن بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو عام لوگوں کی فکر نہیں ہے۔سیاسی فائدے کیلئے ان دونوں سیاسی جماعتوں نے علاقے میں خلفشار مچا رکھا ہے۔

چندن سین نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی یقین دہانی کے باوجود بھاٹ پارہ میں حالات کنٹرول میں نہیں آرہے ہیں۔گزشتہ دو مہینے سے بھاٹ پارہ میں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں اور پولس صرف یقین دہانی کرارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو سیاسی جماعتوں کے فائدے سے کوئی سروکارنہیں ہے وہ مل جل کر یہاں رہنا چاہتے ہیں،پہلے بھی یہ علاقہ پرامن رہا ہے۔مگر یہ سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اگر حالات پر امن ہوگئے تو انہیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

اداکار نے کہا کہ اگر پہلے کی طرح یہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کا ماحول قائم ہوجائے گاتو سیاسی فائدہ انہیں حاصل نہیں ہوگا۔یہ صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے۔سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ماحول ساز گارکریں۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگوں پر بم باری ہورہی ہے، نشانہ بنایا جارہا ہے، معاشی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔اس لیے آگے بڑھ کر حالات سنبھالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلہ فلموں کی اہم شخصیات اداکارہ اپرنا سین، کوشک سین اور چندرسین کی قیادت میں ایک وفد نے علاقے کا دورہ کرکے بارکپور پولس کمشنریٹ کو نوٹس دیا تھا۔

Intro:Body:

ss

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.