ETV Bharat / state

وزیر اعظم بھگوت گیتا پاٹھ پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے - ریاستی صدر سوکانت مجمدار

Modi will not participate in the Geeta path programme وزیراعظم نریندر مودی 24 دسمبر کو کلکتہ میں منعقد ہونے والے ایک لاکھ گیتا پاٹھ پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے ۔منتظمین کے مطابق اس پروگرام میں تقریبا ً ایک لاکھ افراد شرکت کرنے والےہیں ۔

وزیر اعظم بھگوت گیتا پاٹھ پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 6:27 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو دعوت دی گئی تھی مگر آج بتایا کہ ان کے پہلے سے طے شدہ پروگرام ہیں اس لئے انہوں نے شرکت کرنے سے معذرت کی ہےمگر انہوں نے پروگرام کے منتظمین کو نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

کلکتہ شہر کے وسط میں واقع بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مختلف مذہبی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہورہا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ اس پروگرام کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، گورنر سی وی آنند بوس اور ریاست کی دیگر سرکردہ شخصیات کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے نائب صدر سریمنت نرگناناد برہمچاری نے کہا کہ محترمہ بنرجی کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے اور اگر پروٹوکول کے مسائل پیدا ہوتے ہیں توہم اس پر نظرثانی کرنے کوتیار ہیں ۔ سریمنت نرگناناد برہمچاری نے ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ’’ہم سادھو ہونے کے ناطے وزیراعلیٰ جیسے اعلیٰ سطح کے مہمانوں کو مدعو کرنے کے سرکاری طریقہ کار سے بخوبی واقف نہیں۔

تاہم حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ یہ پروگرام 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی کے مطابق منعقد کیا گیا ہے۔یہ تقریب عام انتخابات پر نظر رکھ کر منعقد کی جا رہی ہے۔ ہم بھگود گیتاپاٹھ کے خلاف نہیں لیکن اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

اس سے پہلے 10 دسمبر کو ہگلی ضلع میں ایک ایسا ہی واقعہ ہوا تھا، جہاں 2000 سے زیادہ لوگوں نے بھگود گیتا پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ مہیش لارڈ جگن ناتھ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام اس پروگرام میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بندوپادھیائے اور مغربی بنگال کے پنچایت وزیر پردیپ مجمدار نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا میں گیتا پاٹھ پروگرام کی تیاریاں زور شور جاری

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ریاست میں 42 میں سے 18 سیٹیں حاصل کی تھیں، جب کہ ترنمول کانگریس کی سیٹ کی تعداد گھٹ کر 22 رہ گئی۔ کانگریس نے دو سیٹیں جیتی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.