ETV Bharat / state

UNESCO Honours Shanti Niketan یونیسکو کی طرف سے شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی وراثت کا درجہ ملنا قابل فخر لمحہ: مودی - وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے یونیسکو کی طرف سے رابندر ناتھ ٹیگور کی رہائش گاہ شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی وراثت کا درجہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

یونیسکو کی طرف سے شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی وراثت کا درجہ ملنا قابل فخر لمحہ: مودی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 8:26 PM IST

کولکاتا:وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے وژن اور ہندوستان کی بھرپور ثقافتی وراثت شانتی نکیتن کو یونیسکو کے ذریعہ عالمی ثقافتی وراثتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ تمام ہم وطنوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ اسپین کے سرکاری دورے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوبل انعام یافتہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کا تعلق قابل فخر شانتی نکیتن کے شاعر گرودیو ٹیگور سے ہے اور بنگال کے لوگوں نے نسلوں سے اس کی حفاظت کی ہے۔ بنگال سے محبت کرنے والوں کو مبارک ہو۔

  • Delighted that Santiniketan, an embodiment of Gurudev Rabindranath Tagore's vision and India's rich cultural heritage, has been inscribed on the @UNESCO World Heritage List. This is a proud moment for all Indians. https://t.co/Um0UUACsnk

    — Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لئے اہم کامیابی ہے کیونکہ مغربی بنگال میں واقع شانتی نکیتن کو سرکاری طور پر یونیسکو کی عالمی ثقافتی وراثتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی 41 ویں عالمی ثقافتی جائیداد بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Parliament Special Session پارلیمنٹ کی پرانی عمارت آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی: وزیراعظم مودی

اے ایس آئی نے اپنی پوسٹ میں کہا، "یہ تاریخی فیصلہ سعودی عرب کے ریاض میں منعقدہ 45 ویں عالمی ثقافتی وراثت کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ شانتی نکیتن مغربی بنگال میں ضلع بیر بھوم کے بولپور سب ڈویژن میں بول پور شہر کے نزدیک ہے اور کولکاتہ سے تقریباً 152 کلومیٹر شمال میں ہے۔شانتی نکیتن کی بنیاد مہارشی دیبیندر ناتھ ٹیگور نے رکھی تھی اور بعد میں ان کے بیٹے رابندر ناتھ ٹیگور نے اس کی توسیع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.