ETV Bharat / state

پیوش گوئل اور ادھیر رنجن نے،ذاکر حسین پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی - اندرونی خلفشار

مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل اور مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے لیڈر اور ریاستی وزیر ذاکر حسین پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی ہے۔

پیوش گوئل اور ادھیر رنجن نے،ذاکر حسین پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 2:33 PM IST

مغربی بنگال مرشد آباد ضلع کے نمتیتا ریلوے اسٹیشن میں بدھ کی رات حسین پر بم حملہ کیا گیا ، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ ایسا ہو ا ہے ، جب ریاست کے کسی وزیر کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا ہے ۔

گوئل نے وزیر پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’’ میں مغربی بنگال میں نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر بم حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ وزیر سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ‘‘۔ چودھری نے کہا ’’ میں نے ترنمول کانگریس کے لیڈر پر ہوئے حملے کے بارے میں سنا ۔ پولیس تفتیش ہی سے حقیقت کا پتہ چلا سکتا ہے ۔ میں واقعہ کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘ ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حسین پر گذشتہ شب تقریباَ 10 بجے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کولکتہ جانے کے لئے نمتیتا اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر دو پر ٹرین کا انتظار کر رہے تھے ۔ حملے میں ان کے علاوہ پارٹی کے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے تھے۔

ترنمول کانگریس کے مرشدآباد کے ضلع صدر ابو طاہر خان نے بتایا کہ مسٹر حسین کو زخمی حالت میں جنگی پور سرکاری اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں سے انہیں کولکتہ اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے یہ حملے کو انجام دیا ہے ۔

تاہم بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے خان کے الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کیا ہے کہ مرشد آباد جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی ہی پارٹی کے اندرونی خلفشار ہو شکار ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.