مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ قومی یکجہتی سب سے اہم ہے۔ اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل چند افراد مغربی بنگال کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دینے کے لیے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔
اگر لوگ متحد ہو جائیں تو مذہب کے نام پر سیاست اور نفرت پھیلانے والے اپنے اپنے گھروں میں خاموشی سے بیٹھ جائیں گے۔ ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے مابین جھڑپ
انہوں نے کہا کہ ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات دو مسئلے پر لڑیں جائیں گے۔ پہلا مذہب کے نام پر اور دوسرا ترقی کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور ترقی پسند سیکولر جماعتوں کو جیت حاصل ہوگی۔
فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ پیرزادہ عباس صدیقی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی اور پیرزادہ عباس صدیقی لوگوں کو گمراہ کریں گے۔ ان سے لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ میں نے لوگوں سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کی کبھی اپیل نہیں ہے۔ لوگ اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے۔