کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ میں مومن پور میں دو گروپوں کے درمیان کیشدگی کو لے کر دو پی آئی ایل داخل کی گئی ہیں۔ PIL File in Calcutta high court Against momin pur incident
نابیندو کمار بندوپادھیائے نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو کو ای میل کے ذریعے ایک خط بھیجا ہے۔ انہوں نے صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے مفاد عامہ کی عرضی قبول کرنے کی اپیل کی۔ اس شخص نے مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔
دوسری طرف اسی دن سشمیتا ساہا دتہ نے بی جے پی کے وکیل سیل کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے مرکزی فورسز کی تعیناتی اور واقعہ کی این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جج نے ان کی درخواست کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس باگچیر کی عدالت میں بدھ کو کیس کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ترنمول کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ عدالتی معاملہ ہے۔ وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Kanpur Violence Case کانپور تشدد معاملہ میں 10 ملزمان کو ضمانت ملی
ریاست مغربی بنگال کے اقبال پور علاقے میں 9 اکتوبر کو دو مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ کشیدگی کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر مزید 35 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ 41 افراد کو نوٹس بھیج کر وارننگ دی گئی ہے۔ ہنگامہ آرائی کی تصویریں پھیلانے پر 80 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ PIL File in Calcutta high court Against momin pur incident