ETV Bharat / state

باگنان جنسی زیادتی کے قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی۔ فرہاد حکیم - بی جے پی کے رہنماؤں پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے تنقید

باگنان جنسی زیادتی معاملے میں سیاست کررہے بی جے پی کے رہنماؤں پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے۔

باگنان جنسی زیادتی  کے قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی۔ فرہاد حکیم

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:26 AM IST

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے باگنان جنسی زیادگی معاملے کے تعلق سے بی جے پی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں پیش آئے معاملے کی پولیس انتظامیہ تفتیش کررہی ہے. اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے، باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما اس معاملے میں ضرورت سے زیادہ سیاست کررہے ہیں. کیا وہ بھول گئے ہیں کہ اتر پردیش میں کیا ہوتا ہے. بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کیا ہے وہ پورے ملک کو پتہ ہے۔

واضح رہے کہ ہوڑہ ضلع کے باگنان میں بی جے پی کے رہنما کی اہلیہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا جس کو لے کر پولیس کارروائی کررہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.