ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی کو تیسری بار وزیر اعلی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں'

مغربی بنگال کی اقلیتوں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ہی ریاست کی سب سے طاقتور اور مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور ترنمول کانگریس کا پلہ بھاری ہے۔

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 1:49 PM IST

'ممتا بنرجی کو تیسری بار وزیر اعلی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں'
'ممتا بنرجی کو تیسری بار وزیر اعلی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں'

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں لوگ ممتا بنرجی کو مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دوسری سیاسی جماعتوں کی موجودگی کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اب عام لوگوں کی دلچسپی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ لوگوں کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔

جنوبی 24 پرگنہ ریاست کے اقلیتی طبقے کی اکثریت والا ضلع ہے۔ یہ ریاست کا آخری ضلع ہے کیونکہ اس سے آگے خلیج بنگال ہے۔ اقلیتی طبقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ہی ریاست کی سب سے طاقتور اور مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔

رباعی الاسلام نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ریاست میں اس مرتبہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات بہت ہی اہم ہیں۔ اسی وجہ سے اس مرتبہ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں وقت سے پہلے عروج پر پہنچ چکی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس میں غیرمعمولی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

شریف علی غازی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا پلہ بھاری ہے لیکن کانگریس اور سی پی آئی ایم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ممتا بنرجی کی حکومت بنے گی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد نے اس مرتبہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دلچسپ بنا دیا لیکن بی جے پی کی وجہ سے فرق پڑ سکتا ہے۔ بی جے پی کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ووٹ فیصد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کو فرق پڑنے کا اندشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.