ETV Bharat / state

امفان طوفان کے سبب کولکاتہ کے بیستر علاقے تاریکی میں - بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں کا احتجاج کیا

امفان طوفان کی وجہ سے کولکاتا شہر کا بیڑہ اور بیہالہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ابھی بھی بیہالہ میں برسات کا پانی جمع ہے۔ بجلی کی بحالی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

امفان طوفان کے سبب کولکاتہ کے بیستر علاقے تاریکی میں

author img

By

Published : May 23, 2020, 10:46 PM IST

کولکاتا: امفان طوفان کے سبب کولکاتا شہر کے متعدد علاقے ابھی تک اندھیرے میں ہیں۔ خصوصی طور پر جنوبی کولکاتا کا بیہالہ اوربیڑہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
اطلاعات کے مطابق امفان طوفان کی وجہ سے کولکاتا شہر کا بیڑہ اور بیہالہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ابھی بھی بیہالہ میں برسات کا پانی جمع ہے۔ بجلی کی بحالی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔گذشتہ منگل سے بیہالہ میں بجلی گل ہونے سے لوگ اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔اس سے پریشان ہو کر آج بیہالہ کے لوگوں نے موم بتی لے کر بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا اور شدید ناراضگی ظاہر کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف بجلی نہیں ہے دوسری جانب برسات کے پانی میں پورا علاقہ ڈوبا ہوا ہے جس کی نکاسی ابھی تک ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کے کمشنر خلیل احمد کو اسی وجہ سے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

اس دوران بیہالہ کے تارا تلہ علاقے میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں سی ایس سی ای تارا تلہ دفتر کے پاس احتجاج کر رہے تھے، تبھی سی ایس سی ای دفتر کے سامنے سے گزر رہی وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی گاڑی سے اتر گئیں اور ناراض لوگوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے پر ان کی نظر ہے وہ دن رات اس معاملے کے حل کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں بتایا کہ اس سلسلے میں بجلی دفتر کے اعلی اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ جلد ازجلد بجلی کی بحالی کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.