ETV Bharat / state

جنوبی 24 پرگنہ: پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ - مانسون کے سیزن میں علاقوں میں بارش

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کیننگ علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے پر مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی باشندوں نے پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

people-protest-against-poor-drainage-system-in-south-24-pgs
جنوبی 24 پرگنہ: پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:01 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کیننگ علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے پر مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی اور پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نکاسی کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے ہر برس مانسون کے سیزن میں علاقوں میں بارش کا گندے پانی جمع رہتا ہے جس سے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی سے بیشتر علاقے زیر آب ہیں۔ بارش کا پانی نکلنے میں کئی دن لگ جاتا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے پانی نکالنے کا کام صحیح طریقے سے نہیں کیا جاتا ہے۔ میونسپلٹی اور پنچایت کے انجینیئر کا کہنا ہے کہ عوام کی شکایت دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اس میں وقت لگے گا لیکن کام درست ہوگا۔' انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بارش کے پانی جمع ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سمندر کا پانی تمام بڑے نالوں کے ذریعہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوجاتا ہے۔ اسے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.