ETV Bharat / state

بشیرہاٹ میں ڈینگو اور ملیریا کی وبا سے لوگوں میں دہشت - مغربی بنگال

مسلم اکثریتی علاقہ بشیرہاٹ کے بیشتر بلاکز میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

بشیرہاٹ میں ڈینگو اور ملیریا کی وبا پھیل گئی

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:16 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بشیرہاٹ کے بیشتر بلاکز میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق بشیر ہاٹ کے منخا، شندیش کھالی اور ہوڑیا بلاک میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

منخا بلاک سے 15 افراد کے ڈینگو میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 37 لوگوں کو ملیریا کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سندیش کھالی ایک نمبر بلاک میں بھی ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس بلاک کے پانچ لوگوں میں ڈینگو کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ 25 لوگ ملیریا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بشیرہاٹ کے ہوڑیا بلاک میں اب تک 13 لوگوں میں ڈینگو کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ ملیریا میں مبتلا چالیس لوگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرائے کے مکان میں دھماکہ، تین افراد زخمی

بشیرہاٹ بلاک صحت مرکز کے آفیسر دیب دوت نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں کے اندر متعدد افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر لوگ ملیریا میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ علاقوں میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں کو اس ضمن میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.