ETV Bharat / state

غریبوں کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل: پہچان فاؤندیشن - سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں

نوجوانوں پر مشتمل پہچان فاؤنڈیشن شمالی 24 پرگنہ میں غریب عوام کی بھر پور مدد اور ان کی پریشانیوں کو ہر ممکن دور کرنے کی کوشش کی وجہ سے مختصر عرصے میں اپنی ایک مثال قائم کی ہے۔

pechan foundation helps poor in titagarh in north 24 pgs
غریبوں کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل: پہچان فاؤندیشن
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 7:48 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ ٹیٹاگڑھ میں واقع پہچان فاؤنڈیشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد مہم چلارہی ہے۔ ٹیٹاگڑھ کے نوجوانوں نے پہچان فاؤنڈیشن کی مدد سے غریب و مزدور کش لوگوں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کا بیڑہ اٹھایا رکھا ہے۔

ویڈیو
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے پہچان فاؤنڈیشن کے صدر محمد ندیم نے ادارے سے متعلق کئی اہم باتیں بتائیں۔ادارے کے نوجوان صدر محمد ندیم کا کہنا ہے کہ پہچان فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری و غیر سیاسی این جی او ہے۔ اس کا حکومت یا پھر کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'انہوں نے پہچان فاؤنڈیشن کے قیام کے تعلق سے کہاکہ سنہ 2017 میں پہچان فاؤنڈیشن قائم کیا گیا۔ اس وقت سے لے کر آج تک غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی کے تحت کام جاری ہے۔'ادارے کے سربراہ کے مطابق فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کئی منصوبے چلتے ہیں جن میں بچاؤ اور باٹو شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت کسی کی شادی، ولیمہ، جنم دن اور چہارم کے اہتمام کرنے والے لوگ ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ ان کے بچے ہوئے کھانوں کو اکٹھا کرکے لے جاتے ہیں اور غریب و ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کر دیتے ہیں'۔
pechan foundation helps poor in titagarh in north 24 pgs
غریبوں کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل: پہچان فاؤندیشن
انہوں نے کہاکہ شروعاتی دنوں میں ہم سے کوئی رابطہ نہیں کرتا تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ لوگوں کو احساس ہوا کہ کھانوں کو پھینکنے کے بجائے ضرورت مندوں میں تقسیم کرنا کافی بہتر ہے۔'پہچان فاؤنڈیشن کے اہم رکن محمد شعیب اختر شیخ نے کہاکہ غریب اور ضرورت مندوں کے درمیان کھانا وغیرہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کے لیے تعلیم کی راہ کو آسان کرنا بھی ادارہ کا اہم مقصد ہے'۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن سے لے کر آج تک جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے سینکڑوں بچوں کی تعلیم کا انتظام کرتے ہیں کیونکہ ان بچوں کے سرپرست بے روزگار ہیں اور وہ تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.