شمالی 24 پرگنہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام مسلم اکثریتی اضلاع میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ گارولیا میونسپلٹی کے وارڈنمبر نو کے کاونسلر مقصود حسن نے مین روڈ پر واقع ابوالکلام کے مجمسے پر گل پوشی کرتے ہوئے انہیں خارج عقیدت پیش کی۔اس موقع پر درجنوں لوگ موجود تھے۔ Pays Tributes To Maulana Abul Kalam Azad On His Birthday Anniversary In North 24 PGS
اس موقع پر کونسلر مقصود حسن نے کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیداش کے موقع پر تقریبات کا اہتمام لازمی ہے کیونکہ مغربی بنگال کی موجودہ نسل کو اچھی طرح سے پتہ چل سکے کہ انہوں نے ملک کے لیے کیا کیا ہے۔ کونسلر مقصود حسن نے کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کی پیدائش سے پہلے ہماری تنظیم پاسداران ملت کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ضرورتمندوں کے درمیان کپڑے تقسیم کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛Hazarduari Palace ہزاردواری پیلس کے احاطے میں داخل ہونے پر اب قیمت ادا کرنی پڑے گی
انہوں نے کہا کہ شمالی 24 پر گنہ میں گارولیا ٹاون میں مولانا ابو الکلام آزاد کا واحد مجسمہ ہے۔ہم نے اس مجسمے کو شمالی 24 پرگنہ میں بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کے طور پر نصب کروایا تھا تمام مذاہب کے لوگوں نے اس کا خیرمقدم کیا تھا۔ Pays Tributes To Maulana Abul Kalam Azad On His Birthday Anniversary In North 24 PGS