ETV Bharat / state

کولکاتا: لوکل ٹرینوں کی مکمل بحالی پر مسافر خوش

پانچ مہینوں کے بعد مغربی بنگال کی لوکل ٹرینوں کی خدمات مکمل طور پر بحال کرنے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ مسافروں نے یومیہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

passangers happy after resumtion of local train service but demand increase of train
لوکل ٹرینوں کی خدمات کی مکمل بحالی پر مسافرخوش
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 7:36 PM IST

Updated : Nov 4, 2021, 4:59 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا گائیڈ کے درمیان پانچ مہینوں بعد لوکل ٹرین کی خدمات کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سخت کورونا گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس میں ماسک اور ہینڈ سینٹائزار کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کسیز میں کمی کے ساتھ معمولات زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔

ویڈیو

ریاست میں حالات میں بہتری آنے کے بعد بازاروں، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں سرگرمیاں بڑھیں ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسی درمیان ریاستی حکومت نے پانچ مہینوں کے بعد لوکل ٹرین خدمات کی مکمل طور پر بحالی کرکے عام لوگوں کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔

لوکل ٹرین کی خدمات کی دوبارہ بحالی کے بعد آج ہفتے کے پہلے دن سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مسافروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوکل ٹرین کی خدمات کی دوبارہ بحالی سے بہت خوش ہیں، یہ دیوالی کے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشرقی ریلوے نے لوکل ٹرین کی خدمات کی دوبارہ بحالی پر عمدہ انتظامات کئے ہیں۔ اب لوگوں پر منحصر کرتاہے کہ وہ اسے کس طرح سے لیتے ہیں۔'

مسافروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ لوکل ٹرین کی خدمات دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے بھیڑ زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، اس سے بچنے کے لیے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ٹرینوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کمپارٹمنٹ میں بھیڑ کم ہو گی اور لوگ کورونا سے بچ سکیں گے۔'

غورطلب ہے کہ ریاستی حکومت کے لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے اعلان سے پہلے ہی اسٹاف اسپیشل کے نام سے لوکل ٹرینیں چلائی جارہی تھی، لیکن ان کی تعداد کم ہونے کے سبب ٹرینوں میں ضرورت سے زیادہ بھیڑ ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے 15 نومبر سے ریاست کے کالجوں، اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے لیے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔'

Last Updated : Nov 4, 2021, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.