ETV Bharat / state

Panchayat Election In Bengal مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات مئی میں ہونے کی توقع

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 7:20 PM IST

چیف سکریٹری کی میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ اور دیگر افسران کو ہدایاتی جاری ہونے کے بعد مئی کے دوسرے ہفتے کے بعد پنچایت انتخابات کے انعقاد کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

مغربی بنگال میں مئی میں پنچایت انتخابات ہونے کی توقع

کولکاتا: مغربی بنگال سیکرٹریٹ نوبنو ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری نے کہا کہ مئی کے دوسرے ہفتہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی اوز کی موجودگی میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ اور اس ہدایت کے فوراً بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہے کہ اس کے بعد پنچایت انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے۔ چیف سکریٹری نےدوارے سرکار کے لئے ضلع کمشنر، بی ڈی او، ایس ڈی او کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے عمل کو 20 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے علاوہ آج کی میٹنگ میں چیف سکریٹری نے ہدایت دی کہ لکشمی بھنڈرا کے خلاف تمام شکایات کو جلد حل کیا جائے۔لکشمی بھنڈار کے تقریباً تین لاکھ شکایات کا ابھی تک کوئی ازالہ ہونا باقی ہے۔ چیف سکریٹری نے میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹس کوشکایات کو جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ ذرائع کے مطابق دوار ے سرکار کے کیمپوں کے لئے نیوز بوتھ پر مبنی 94377 کیمپ بنائے گئے تھے۔ ان کیمپوں میں کل 58 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے 32 لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔ لکشی بھنڈار کے لئے 591,000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہیلتھ پارٹنر کارڈ کے لئے 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Loses National Party Status ترنمول کانگریس مغربی بنگال تک محدود،قومی پارٹی کے درجے سے محروم

مفت سوشل سیکیورٹی اسکیم کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس پروجیکٹ میں 11 لاکھ 17 ہزار 282 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ نبنّو کے ذرائع کے مطابق، دوارے سرکاری کیمپ میں زیادہ تر درخواستیں جنوبی 24 پرگنہ، مرشد آباد، ندیا، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور اضلاع سے آئی ہیں۔ کل 33پروجیکٹ کیلئے درخواست جمع کرائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.