ETV Bharat / state

Panchayat Election 2023 آئی ایس ایف کے امیدوار کو پرچہ نامزدگی فارم دینے پر سرکاری افسران تنقید کی زد میں - مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ

پنچایت انتخابات کےلئے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہونے کے بعد سے ہی ریاست میں تشدد کے واقعات کی اطلاعات کا سلسلہ جاری ہے۔اس درمیان انڈین سیکولر فرنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی 24پرگنہ کے بھنڈار 2بلاک میں آئی ایس ایف کے امیدوار کو پرچہ نامزدگی کا فارم دینے پر ترنمول کانگریس نے بلاک آفس کے کارکن کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

آئی ایس ایف کے امیدوار کو پرچہ نامزدگی فارم دینے پر سرکاری افسران تنقید کی زد میں

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 8:03 PM IST

جنوبی24 پرگنہ :مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ 2بلاک میں آئی ایس ایف کے امیدوار کو پرچہ نامزدگی کا فارم دینے پر ترنمول کانگریس نے بلاک آفس کے کارکن کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔بی ڈی او کارتک پال نے کہا کہ معاملے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی جائے گی۔آئی ایس ایف نے الزام لگایا کہ بی ڈی او آفس کے کارکن بدیوت گھوش نے بھنڈار کے چلتبیریا علاقے کے پارٹی لیڈر صائم قادر کو نامزدگی فارم دیا۔ آئی ایس ایف کو فارم دینے پر چلتبیریا کے ترنمول لیڈر نے اس کی پٹائی کردی ۔

صائم نے کہاکہ اگر آپ سرکاری افسر کو مار سکتے ہیں تو عام لوگوں کو بھی ماریں گے۔ ایک جمہوری ملک میں ہر کسی کو ووٹ دینے کا حق ہے۔سرکاری ملازم کی پٹائی کے الزام کے پیش نظر بی ڈی او نے کہاکہ ’’ودیوت کی پٹائی کا الزام سچ ہے۔ وہ میرے چیمبر میں آکر شکایت کی ہے۔ اسے مارا پیٹا گیا۔ وہ زخمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچا رہے ہیں۔مبینہ طور پر واقعہ کے وقت کیننگ ایسٹ کے ممبر اسمبلی شوکت ملا عرب الاسلام ا بی ڈی او آفس میں موجود تھے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ وہ بی ڈی او آفس کے ایک کمرے میں امیدواروں کا انتخاب کررہے ہیں۔ اس وقت ترنمول کارکنوں اور حامیوں نے بی ڈی او آفس کے احاطے کا گھیراؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا

ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیا منصفانہ اور پرامن طریقے سے نامزدگی فارم جمع کرنا ناممکن ہے؟ شوکت ملانے تاہم کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے۔ لیکن میں اس پر غور کروں گا۔ اگر سچ ثابت ہوا تو ہماری طرف سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی پٹائی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.