ETV Bharat / state

پنچایت پردھان کا پولیس پر جبراً وصولی کا الزام - پنچایت پردھان

پنچایت کے پردھان ہمایوں رضا چودھری نے پولیس پر اینٹ فیکٹری کے مالک سے جبراً وصولی کا الزام عائد کیا ہے۔ مغربی بنگال میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر اپوزیشن پارٹیاں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور پولیس انتظامیہ کے درمیان تعلقات کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔

panchayat-chief-accuses-police-of-extortion
پنچایت پردھان کا پولیس پر جبراً وصولی کا الزام
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:09 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغربی بنگال پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کیڈر کی حیثیت سے کام کر رہی ہے۔ قبل ازیں گورنر جگدیپ دھنکر بھی دبے الفاظ میں ریاستی پولیس پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگا چکے ہیں۔ گورنر کی جانب سے پولیس انتظامیہ کے خلاف اکثر و بیشتر ٹویٹ سامنے آتا رہتا ہے۔

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع باراسات کے چاندی تلہ دے گنگا پنچایت کے پردھان نے پولیس پر اینٹ فیکٹری کے مالک کو رنگداری ادا کرنے کے لئے پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پنچایت پردھان ہمایوں رضا چودھری کا کہنا ہے کہ دے گنگا میں ندی کے کنارے ایک اینٹ بنانے کی بھٹی واقع ہے۔ اس بھٹی میں لوگ ایک عرصہ سے کام کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے کارخانے کے مالک اور مزدوروں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کارخانے کے مالک اور مزدوروں سے رابطہ کیا گیا تو انہیں پریشان کرنے کی اصل وجہ سامنے آئی۔

پنچایت پردھان ہمایوں رضا چودھری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اینٹ فیکٹری کے مالک اور مزدوروں کو بلاوجہ پریشان کیا جارہا ہے۔ پولیس سے جب اس معاملے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے صاف طور پر انکار کردیا۔

اینٹ بنانے کے کارخانے کے مالک کفیل احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں کاروبار کرنا ہے دس لوگوں سے ملاقات کرنی پڑتی ہے۔ کسی کے خلاف کچھ بولنے سے بہتر ہے کہ ان کی مانگ پوری کر دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.