مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں جاری ڈی وائی ایف آئی کے سہ روزہ سیمینار کے دوسرے دن سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ نے جلسے کو خطاب کیا اور رہنماؤں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور سابق وزیراعلی بدھادیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ 'بائیں محاذ ہی مغربی بنگال اور مرکزی حکومت کو چیلنج دے سکتی ہے۔' DYFI three-day seminar in Kolkata
سابق وزیراعلی بدھادیب بھٹاچاریہ نے رہنماؤں اور کارکنان کو بڑے پیمانے پر سڑکوں پر اتر کر تحریک چلانے کی ہدایت دی ہے۔ عام لوگ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور مغربی بنگال حکومت سے اُب چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے طرز پر مغربی بنگال میں بھی حکومت چلتی ہے۔ دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے، یوں کہنا بہتر ہوگا کہ دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔' EX CM Buddhadeb Bhattacharya on Central Govt
یہ بھی پڑھیں: Mohammad Salim Criticizes Mamata Banerjee: سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کا ممتا بنرجی پر تنقید
ان کا کہنا ہے کہ 'مرکزی حکومت اور مغربی بنگال کی حکومت کی اپنی اپنی پالیسیاں کی وجہ سے عام لوگ نالاں ہو کر دوری بنانا شروع کر دی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ دوریاں واضح طور پر نظر آنے لگے گی۔ سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق بائیں محاذ کو صرف اور صرف عوام کے حق میں تحریک چلانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد لوگ پارٹی سے جڑتے چلے جائیں گے۔ اس میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن کامیابی ضرور ملے گی۔ سابق وزیراعلی بدھادیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ 'رہنماؤں کو اپنی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے اسی بنیاد پر مستقبل میں کامیابی ملے گی۔'