ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس اور کانگریس کے مابین تصادم میں ایک شخص ہلاک

مرشدآباد ضلع کے ہریر پاڑی میں ترنمول کانگریس اور کانگریس کے حامیوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ترنمول کانگریس اور کانگریس کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک
ترنمول کانگریس اور کانگریس کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک c
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 2:21 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ 22 اپریل کو ہونے والے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان سیاسی جماعتوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں ضلع مرشدآباد کے ہریر پاڑی میں ترنمول کانگریس اور کانگریس کے حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ترنمول کانگریس اور کانگریس کے حامیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور بموں سے حملہ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی، جو کانگریس کا سرگرم رہنما بتایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا۔

اس تعلق سے پولیس نے بتایا کہ گروہی تصادم میں قاسم علی شیخ نام کے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے. لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

فی الحال اس معاملے میں ملوث لوگوں کو پولیس گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.