کولکاتا:مغربی بنگال کے برولیا ضلع کے ہوگڑ تھانے علاقے میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے تحت تیس گاڑیوں کوضبط کرکے 149 گائے کو برآمد کیا ۔اس دوران 23 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔One Hundred Forty Nine Cows Found Packed Inside 33 Pickup Vans In Purulia
ذرائع کے مطابق پرولیا ضلع کے ہوگڑ تھانہ علاقے میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران 23 گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریبا 149 گائے کو ضبط کرلیا۔
پولیس کی خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران 33 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
پولیس نے کہاکہ 23 پیکپ وین کی مدد سے تقریبا ڈیڑھ سو گائے کو پرولیا ضلع سے بانکوڑہ لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے تھی ۔پولیس نے مخبروں کی اطلاع کی بنیاد پر پرولیا ضلع میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی اور اس میں ہمیں کامیابی ملی۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے ۔جانوروں کی اسمگلنگ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Himachal Landslide ہماچل میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک
ہوگڑ پنچایت کے صدر اور ترنمول کے رہنما پرسنجیت مہتو نے کہاکہ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے سامنے لایا جائے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں کون لوگ ملوث ہیں اور اس کی سازش کرنے والے کون لوگ ہیں۔
دوسری طرف بہ جے پی کے مقامئ رہنما عبدالعالم انصاری نے کہاکہ پرولیا ضلع میں جانوروں کے اسمگلنگ عام ہے۔اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ جانوروں کی اسمگلنگ میں ناجانے کتنے لوگ گرفتار ہو چکے ہیں۔One Hundred Forty Nine Cows Found Packed Inside 33 Pickup Vans In Purulia