سی پی آئی-ایم ایل کے سکریٹری کنال نے یہاں پارٹی کے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی دوسری مدت کے پہلے 100 دن سیاہ قوانین کو عوام پر زبردستی مسلط و آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑانے کے لیے یاد کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ یہ تو ابھی ٹریلر ہے پوری فلم باقی ہے، ظاہر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) آئین اور جمہوریت کو ختم کرکے منو اسمرتی والا قوانین مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
مسٹر کونال نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں میں ایک طرف بینک، ریلوے، ہوائی اڈوں کی تیزی سے نجکاری کی گئی تو دوسری طرف یو اے پی اے اور این آئی اے جیسے قوانین کو اور سخت بنا دیا گیا۔ اب کسی شخص کو بھی دہشت گرد کہہ کر جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔