ETV Bharat / state

بھاٹ پاڑہ میں بم حملے میں ایک شخص ہلاک، 5 زخمی - اردو نیوز کولکاتا

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بموں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

bomb explosion in bhatpara west bengal
بھاٹ پاڑہ میں بموں کے حملے میں ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی
author img

By

Published : May 16, 2021, 2:36 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے اب تک مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری خونی جھڑپیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

کوچ بہار، نندی گرام کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ سیاسی تصادم سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ یہاں بموں سے حملہ اور فائرنگ عام بات ہو گئی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ اس معاملے میں کئی لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

police commissioner manoj kumar verma
پولیس کمشنر منوج کمار ورما

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ چھاپہ ماری مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شیام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب چار پانچ افراد پر مشتمل ایک گروپ نے میدان کے پیچھے بموں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال میں پہلے دن مکمل لاک ڈاؤن کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ میں بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کا نام لے کر کہہ رہا ہوں کہ اس حملے میں ان سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے صاف طور پر انکار کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.