ETV Bharat / state

Muhammad Saleem Met the Father of the Deceased Anis Khan: عید کے موقع پر محمد سلیم کی مقتول انیس خان کے والد سے ملاقات - On the occasion of Eid

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے عید کے موقع پر عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم مقتول انیس خان کے والد سالم خان سے ملاقات کی اور سارا دن کے ساتھ ہی گزارنے کا فیصلہ کیا. Muhammad Saleem Met the Father of the Deceased Anis Khan

Muhammad Saleem Met the Father of the Deceased Anis Khan: عید کے موقع پر محمد سلیم کی مقتول انیس خان کے والد سے ملاقات

author img

By

Published : May 3, 2022, 1:41 PM IST

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی جوش و خروش کے ساتھ عید منانے کا سلسلہ جاری ہے. لیکن جس جوش و خروش کے ساتھ عید منانے کا سلسلہ جاری ہے ٹھیک اسی انداز میں مسلم نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے. ایک طرف وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی عید کے موقع پر مقتول رضوان الرحمٰن کے گھر پہنچ کر والدہ اور بھائی رقبان الرحمٰن سے ملاقات کی دوسری طرف سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک مقتول انیس الرحمٰن خان کے والد سے ملاقات کی.

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مقتول رضوان الرحمٰن کی والدہ سے ملاقات کرنے کے بعد وہاں سے ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئی جب کہ سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے مقتول انیس خان کے والدہ سالم خان کے ساتھ سارا دن گزارنے کا فیصلہ کیا. واضح رہے کہ 21 ستمبر 2009 کی رات کولکاتا کے پاتی پوکھر ریلوے ٹریک کے قریب سے پولیس نے رضوان الرحمٰن کی لاش برآمد کی تھی. تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ lux cozi کے مالک اشوک توڈی کی بیٹی پرینکا توڈی سے محبت کرانےکے سبب رضوان الرحمٰن کا قتل کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال 26 فروری 2022 کو ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا تھانہ علاقے میں واقع تین منزلہ عمارت کے نیچے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمٰن خان کو لہو لہان حالت میں پایا گیا تھا. ہسپتال لے جانے کے دوران انیس خان کی موت ہو گئی تھی. رضوان الرحمٰن اور انیس الرحمٰن خان قتل معاملے میں ایکسانیت یہ ہے کہ دونوں معاملے میں پولیس اہلکار مشکوک تھے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.