مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے پوکھر لین میں واقع ایک فلیت سے پولیس نے بزرگ جوڑے کی لاشیں برآمد کی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے بزرگ جوڑے کے بیٹے کو خون سے لت پت حالت میں گرفتار کیا۔
پولیس نے کہا کہ 'پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں سبھوجیت گھوش نام کے ایک شخص کو اسی فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ایک کمرے سے پدوت باسو اور دوسرے کمرے سے ان بیوی گوپا باسو کو مردہ پایا گیا۔'
پولیس نے بتایا کہ 'اسی کمرے سے سبھو جیت باسو کو خون سے لت پت حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ کمرے کے ایک کونے میں بیٹھا ہوا تھا۔'
پولیس نے بتایا کہ 'سبھوجیت سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. قیاس ہے کہ انہوں نے ہی والدین کا قتل کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سبھوجیت ذہنی طور پر بیمار ہے اور کورونا وائرس کے سبب وہ بے روزگار ہو گیا تھا۔'
وہیں پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ 'اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر پدوت باسو رہتے تھے۔ گزشتہ تین چار دنوں سے انہیں دیکھا نہیں کیا گیا تھا۔ فلیٹ سے بدبو آ رہی تھی تو پہلے دروازے پر دستک دی گئی، لیکن کوئی جواب نہیں ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔'
پولیس کو جائے وقوع پر پہنچ کر تقریباً آدھا گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ پولیس آدھے گھنٹے بعد دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئی اور لاش برامد کیا۔