کلکتہ: کلکتہ یونیورسٹی کے جیوگرافی پی ایچ ڈی سیکشن میں داخلے کے لیے عرضیاں طلب کی گئی تھی۔ جیوگرافی پی ایچ ڈی سیکشن میں 19 سیٹوں کے لیے داخلہ ٹسٹ لیا گیا۔ جس میں او بی سی اے کی دو سیٹیں تھی لیکن ایک ہی او بی سی اے کی سیٹ پر امیدوار کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ او بی سی اے کے لیے مختص ایک اور سیٹ خالی رہ گئی ہے۔ Entrance test for 19 seats in Geography PhD section in Calcutta university
اس سے قبل بھی کلیانی اور قاضی نذرل یونیورسٹی میں بھی او بی سی اے کی سیٹ کو لیکر کہا گیا تھا کہ اہل امیدوار نہیں ملا ہے لیکن احتجاج کے بعد او بی سی اے امیدوار کو داخلہ دینا پڑا تھا۔ اب کلکتہ یونیورسٹی میں بھی او بی سی اے امیدوار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ 19 سیٹوں میں دو سیٹ او بی سی اے کے لئے مختص تھے۔ او بی سی اے زمرے میں زیادہ تر مسلم پسماندہ طبقے کے لوگ اندراز ہیں۔
او بی سی اے کے دو سیٹوں سے صرف ایک ہی امیدوار کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری سیٹ خالی رہ گئی ہے۔ دوسری سیٹ کے متعلق پی ایچ ڈی سیکشن کا کہنا ہے کہ دوسری سیٹ کے لیے اہل امیدوار نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں یوا ہے اس سے قبل بھی کلیانی یونیورسٹی ،قاضی نذرل یونیورسٹی اور نارتھ بنگال یونیورسٹی میں بھی اس طرح کا واقع پیش آ چکا ہے۔ جہاں او بی سی اے کے سیٹوں کو کسی امیدوار کو منتخب نہیں کیا گیا ہر بار یہ جواز پیش کیا گیا کہ اہل امیدوار نہیں ملے ہیں جبکہ ٹیسٹ دینے والوں میں نیٹ جے آر ایف کی اہلیت پاس کرنے والے طلباء بھی شامل تھے۔ جب اس کے خلاف احتجاج و مظاہرے شروع ہوئے تو بالآخر ان یونیورسٹیوں نے او بی سی اے کے خالی سیٹوں پر اہل امیدواروں کو منتخب کیا۔
واضح رہے کہ او بی سی اے زمرے شامل طبقے کا زیادہ تر تعلق مسلمانوں سے ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی میں بھی پی ایچ ڈی سیکشن میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔ او بی سی اے کے لئے مختص دو سیٹوں میں ایک خالی رہ گئی ہے۔ جس کے متعلق پی ایچ ڈی سیکشن کا کہنا ہے کہ اہل امیدوار نہیں ملا ہے۔جس کے بعد سے اس فیصلے کے خلاف طلباء کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Protest against Offline Exams: کلکتہ یونیورسٹی کے طلباء کا بھی آف لائن امتحان کے خلاف احتجاج
عالیہ یونیورسٹی کے طالب ساجد الرحمان کا کہنا ہے کہ 'ہر بار او بی سی اے کے ساتھ ہی اس طرح کا معاملہ کیوں ہوتا ہے اس سے قبل بھی کلیانی، نارتھ بنگال اور قاضی نذرل یونیورسٹی میں بھی اسی طرح کا معاملہ سامنے آیا تھا۔جبکہ انترویو دینے والو میں نیٹ اور جے آر ایف پاس کرنے والے بھی شامل تھے لیکن اس کے باوجود ان کا انتخاب نہیں کیا گیا۔کلکتہ یونیورسٹی کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔'