ETV Bharat / state

' نصرت جہاں قومی یکجہتی کی مثال' - ترجمان

رتھ یاترا کے آرگنائزر ایسکون کے ترجمان نے کہا کہ نصرت جہاں نیو انڈیا کی ترجمانی کرتی ہے۔ہم اپنے مذہب پر یقین رکھنے کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کا تقاضا ہے کہ دوسرے مذاہب کے تہواروں میں شرکت کریں۔

' نصرت جہاں قومی یکجہتی کی مثال'
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 7:05 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ رتھ یاترا پوجا پروگرام میں شرکت اور پوجا میں حصہ لینے والی بنگلہ فلموں کی اداکارہ اور بشیر ہاٹ سے ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں مگر تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہوں۔

خیال رہے کہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سے ہی نصرت جہاں سرخیوں میں ہیں،انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی انہوں نے نکھل جین سے ترکی میں شادی کی تھی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے رتھ یاترا کے افتتاح کے موقع پر موجود تھیں،یہ رتھ یاترا انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کونسیس (ایسکون )1971سے نکال رہی ہے۔

ایسکون نے نصرت جہاں کو اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔

رتھ یاترا کے آرگنائزر ایسکون کے ترجمان نے کہا کہ نصرت جہاں نیو انڈیا کی ترجمانی کرتی ہے۔ہم اپنے مذہب پر یقین رکھنے کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کا تقاضا ہے کہ دوسرے مذاہب کے تہواروں میں شرکت کریں۔اس سے قبل نصرت جہاں نے ایسکون کے رتھ یاترا کے پروگرام میں شرکت کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.