ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا وائرس کا ایک نیا مریض - مغربی بنگال

کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں کوروناوائرس کا نیا مریض سامنے آنے کے بعد ریاستی محکمہ صحت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کا ایک نیا مریض
بنگال میں کورونا وائرس کا ایک نیا مریض
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 6:49 PM IST

چوبیس گھنٹے تک مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا کوئی نیامریض سامنے نہیں آنے پر راحت کی سانس کے درمیان کل نصف رات ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کیلئے پریشان اس لئے ہوگئی ہے کہ اس مریض سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ نہ بیرون ملک گیا تھا، نہ ہی کسی بیرون ممالک سے آنے والے شخص سے رابطے میں آیا تھا اور نہ ہی وہ ریاست کے باہر گیا تھا۔

محکمہ صحت کیلئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اس مریض کی بیرون ممالک سفر کرنے یا پھر بیرون ممالک سے آنے والے کسی شخص سے رابطے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

ایسے میں یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ یہ شخص کورونا وائرس سے کیسے متاثر ہوا۔ماہرین کو خدشہ ہے کہیں کورونا وائرس کاریاست میں معاشرتی ترسیل تو نہیں ہوگیا ہے؟۔

اگرایسا ہے تو یہ خطرے کی بات ہے اس لئے اس معاملے بہت ہی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ اس شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کی شناخت شروع کردی گئی ہے۔ خاندان کے دوسرے ممبروں کو بھی پہلے سے ہی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا پاڑہ علاقے کا رہنے والا 66سالہ شخص کو گزشتہ دنوں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد بائی پاس کے پاس واقع ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کا جانچ کیا تو رپورٹ مثبت آئی۔اب محکمہ صحت اس شخص کے ریکارڈ کی جانچ کررہی ہے۔

خبروں کے مطابق مریض کے اہل خانہ نے ڈیکلریشن فارم میں کسی غیر ملکی سفر کا ذکر نہیں کیاہے۔ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ وہ کسی بھی بیرون ممالک سے آئے شخص سے رابطے میں نہیں آیا تھا اور نہ ہی کسی دوسری ریاست گیا تھا۔

مگر سوال یہ ہے کہ یہ شخص کس طرح متاثر ہوا۔اس سے قبل دمدم کے رہنے والے کورونا وائرس کے مریض جن کی گزشتہ دنوں موت ہوگئی ہے سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ کہیں باہر نہیں گیا تھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ آزاد ہند ایکسپریس کے ذریعہ مہاراشٹر سے دمدم آیا تھا

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ریاست میں ایک کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.