ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں موسلادھار بارش، رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی جمع

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی میں جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

number of district water logging after heavy rain in west bengal
مغربی بنگال میں موسلادھار بارش، رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی جمع
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:29 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے میں ہونے والی بارش سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں موسلادھار بارش کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔'

ویڈیو
علی پور محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں تک یا اس سے زیادہ وقفے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں ایک بار پھر ہواؤں کا دباؤ بننے لگا ہے جس کے سبب طوفان کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسی کے مدنظر ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں سمندر کے قریب رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

علی پور محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو اگلی ہدایت ملنے تک خلیج بنگال کے قریب سمندر میں کشتی نہ اتارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف بارش کے سبب کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ موسلادھار بارش کے دوران خلیج بنگال میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.