مغربی بنگال میں میونسپلٹیوں اور کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں دونوں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں میونسپلٹیوں اور کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بنگال کی مین اپوزیشن جماعت بی جے پی نے کولکاتا اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی تلاش زور سے شور سے شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے 500 اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے 200 لوگوں نے بی جے پی کے ٹکٹ سے امیدوار بننے کے لیے درخواست دی ہے۔بی جے پی کے ذرائع کے مطابق اب تک سات سو سے زائد لوگوں نے کارپوریشن کے انتخابات میں امیدوار بننے کے لیے درخواست دی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔درخواست دینے والوں میں نئے اور پرانے بی جے پی کے کارکنان شامل ہیں۔ عوام میں مقبول رہنماؤں کو امیدوار بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے لیے تمام درخواست کی باریکی سے جانچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں میونسپلٹیوں اور کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اس کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے زور شور سے تیاری شروع کر دی ہے۔'
مزید پڑھیں: