ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی درخواست پر شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس جاری

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 11:07 PM IST

ممتا بنرجی کی درخواست پر کلکتہ ہائی کورٹ نے نندی گرام سے فاتح شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ممتابنرجی کی درخواست پر شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس جاری

ننندی گرام اسمبلی حلقے کے نتائج کو چیلنج کرنے والی ممتا بنرجی کی درخواست پر کلکتہ ہائی کورٹ نے نندی گرام سے فاتح شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شامپا سرکار کے بنچ نے شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس جاری کرنے کا ہدایت دیتے ہوئے اگلی سماعت 12 اگست کو کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ممتا بنرجی 24 جون کو عدالت میں پیش ہوچکی ہیں اس لئے عدالت نے انہیں حاضر ہونے سے مستثنی قرار دیا ہے۔ جسٹس شمپا سرکار نے کہا ہے کہ یہ عمل مکمل ہوچکا ہے۔

جسٹس شامپا سرکار نے الیکشن کمیشن کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے نندی گرام اسمبلی کی تمام دستاویزات کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ہائیکورٹ کے حکم کی کاپی لینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تمام دستاویزات کو صحیح طریقے سے محفوظ رکھا جائے۔

نندی گرام میں ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کا الزام عایدکرتے ہوئے ممتا بنرجی نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی۔

وزیراعلیٰ نے الزام لگایا تھا کہ کئی ای وی ایم میں گڑبڑی تھی۔ممتا بنرجی کی درخواست کے باوجود نندی گرام اسمبلی حلقہ میں الیکشن کمیشن کے انچارج نے دوبارہ گنتی کرانے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی نے 21 مئی کو ہائی کورٹ میں نتیجے کو چیلنج کیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس کوشک چندرا بنچ کے حوالے کیا گیا تھا۔تاہم ممتا بنرجی نے جسٹس چندرا کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوں کہ ماضی میں جسٹس کوشک چندرا کا تعلق بنگال بی جے پی سے رہا ہے اس لئے ان سے غیر جانبداری کی امید نہیں ہے۔

اس کے بعد جسٹس کوشک چندرا نے 8 جولائی کو اس کیس کی سماعت سے خود کو الگ کرتے ہوئے ممتا بنرجی پر جرمانہ عاید کیا تھا۔اس کے بعد ہی اس معاملے کو جسٹس شمپا سرکار کے بنچ کے حوالے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.