ETV Bharat / state

NBU Indian Army to Join Hands بنگال کی یونیورسٹی اور فوج کی جانب سے بھارت۔چین سرحد پر تحقیق کی جائے گی

author img

By

Published : May 13, 2023, 4:45 PM IST

دی نارتھ بنگال یونیورسٹی نے بھارت چین سرحد پر چینی جارحیت کے سنگین مسئلے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، اس حوالہ سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ NBU indian Army research on Chinese Aggression

1
1

مغربی بنگال: دی نارتھ بنگال یونیورسٹی (این بی یو) بھارت چین سرحد پر چینی جارحیت پر تحقیق شروع کرنے جا رہی ہے، یہ تحقیق یونیورسٹی اور ہندوستانی فوج کے مشترکہ طور انجام دیگی۔ یونیورسٹی حکام اس ضمن میں تحقیقی مرکز ’’نارتھ بنگال یونیورسٹی ریسرچ سینٹر فار ڈپلومیسی اینڈ وار‘‘ تیار کرنے جا رہی ہے۔ یونیورسٹی عہدیداروں نے اس حوالہ سے بھارتی فوج کے کرنل رینک کے افسران کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کی۔ بھارتی فوج نے یونیورسٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران اور وزارت دفاع سے حتمی فیصلہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

مشترکہ ٹیم ریسرچ کے دووران ہمالیہ، ہمالیائی پولیٹیکل سائنس، تاریخ اور چین بھارت سرحد کے ساتھ ساتھ باقی سرحدوں پر بھی تحقیق کرے گے۔ یونیورسٹی حکام نے اس منصوبے کی نگرانی کے لیے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ این بی یو کے قائم مقام وائس چانسلر اوم پرکاش مشرا نے اس حوالہ سے کہا:ـ ’’تحقیق کے کام کے لیے ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ لیبارٹری کے قیام کے بارے میں بھارتی فوج کے کرنل رینک کے افسران سے بھی بات کی گئی ہے۔ جب وہ ہری جھنڈی دے دیں گے تو کام شروع ہو جائے گا۔‘‘ بھارتی فوج کے کرنل انجن کمار باسوماتاری نے کہا: ’’ابتدائی میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میں کور کمانڈر بھی تھے، معاملے کو حتمی فیصلے کے لیے اعلیٰ اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔‘‘

این بی یو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر سومترا ڈے کو کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے۔ سینٹر فار ہمالین اسٹڈیز کے پروفیسر ونائک سنداس اور آدتیہ تھاپا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ ہسٹری (History) سے پروفیسر پریہ درشنی ورما اور شعبہ سیاسیات سے پروفیسر سوردیپ سین پینل میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت ۔ چین سرحد پر فضائیہ مستعد

یاد رہے کہ مرکزی حکومت بھارت چین سرحد پر چینی جارحیت اور کمک کے ساتھ ساتھ چینی فوج کی نقل و حرکت پر فکر مند ہے۔ اسی لیے مرکزی حکومت اور وزارت دفاع نے بھارت چین سرحد پر بھارتی فوج کی طاقت بڑھانے کی پہل کی ہے۔ ڈوکلام واقعہ کے بعد مرکزی حکومت نے سیووکے رنگپو ریلوے کی تعمیر پر بھی زیادہ زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ باغڈوگرہ اور ہسیمارا فضائیہ چھاؤنیوں کو فوج نے مزید تقویت دی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہمالیائی رینج میں اضافی فوجی دستوں اور آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.