ETV Bharat / state

Minakhan Bomb Blast شمالی 24 پرگنہ میں بم دھماکہ، ایک بچی کی موت - بشیرہاٹ کے تحت میناخاں کے چپلی گاؤں

شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ کے تحت میناخاں کے چپلی گاؤں میں دیسی بم پھٹنے سے ایک بچی کی موت ہو گئی۔ دھماکے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بچی بم کو ناریل سمجھ کر کھیل رہی تھی۔

شمالی 24 پرگنہ میں بم دھماکے میں ایک بچی کی موت

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 10:45 AM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کانکی نارہ کے بعد بشیرہاٹ کے تحت میناخاں کے چپلی گاؤں میں دیسی بم پھٹنے سے ایک بچی کی موت ہو گئی۔ دھماکے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بچی بم کو ناریل سمجھ کر کھیل رہی تھی۔ شمالی 24 پرگنہ کے میناکھن کے چپلی گرام پنچایت کے بکچورا گاؤں میں اس واقعہ کو لے کر کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے کے بعد سے گھر کا مالک ابوالحسین گین سمیت گھر کے باقی افراد مفرور ہیں۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ بم دھماکہ کیسے ہوا۔ اس کے ساتھ ہی مفرور ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ One Girl Dead Due To Bomb Blast At minaKhan In North 24 PGS

شمالی 24 پرگنہ میں بم دھماکے میں ایک بچی کی موت

پولیس ذرائع کے مطابق آٹھ سال کی جھوما خاتون نے ابوالحسین گین کے گھر میں رکھے ہوئے بم کو ناریل سمجھنے کی غلطی کر بیٹھی اور پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ زوردار دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے میں وہ خون آلود حالت میں زمین پر گر گئی۔ اس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں میناخان دیہی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لڑکی ابوالحسن کی بھانجی ہے۔ اس دن وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اپنے چچا کے گھر ملنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Fire In Jamia Masjid in Drass جامع مسجد دراس میں آتشزدگی، بڑے پیمانہ پر نقصان

مقامی باشندوں کے مطابق ابوالحسین علاقے میں ایک مجرم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کے خلاف سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ یہ تب ہی پتہ چلے گا جب پولیس صحیح طریقے سے تفتیش کرے گی۔ دریں اثنا، اطلاع ملنے کے بعد بشیرہاٹ ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوتم بندیوپادھیائے کی قیادت میں پولیس فورس موقع پر پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے وہاں سے کئی تازہ بم برآمد کیے ہیں۔ تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بم گھر کے اندر کیوں رکھے گئے تھے۔ One Girl Dead Due To Bomb Blast At minaKhan In North 24 PGS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.