ETV Bharat / state

کانگریس اور لیفٹ کو ممتا کی حمایت کرنی چاہئے: سوگتا رائے

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:26 PM IST

رکن پارلیمان سوگتا رائے نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کانگریس اور بایاں محاذ سے ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

رکن پارلیمان سوگتا رائے
رکن پارلیمان سوگتا رائے

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور سنیر رہنما سوگتا رائے نے کہا کہ ممتا بنرجی سیکولرازم کا علمبردار ہیں۔ وزیراعلی ممتا بنرجی ہی واحد طاقت ہیں جو بی جے پی کو مغربی بنگال سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم رول ادا کریں گی۔

کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کو ممتا بنرجی کی حمایت کرنی چاہئے:سوگتا رائے
انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اور لیفٹ فرنٹ واقعی بی جے پی کے خلاف ہیں تو پھر ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کے لئے آگے آسکتے ہیں۔کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اگر بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ممتا بنرجی کی حمایت کرتی ہیں تو سیکولر ازم کی جیت پر مہر لگ جائے گی۔رکن پارلیمان سوگتا راے نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعت کو شکست دینے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہیے۔ترنمول کانگریس، کانگریس اور لیفٹ فرنٹ تینوں بی جے پی کے خلاف تحریک چلاتی ہیں۔اس تحریک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کیوں نہیں تنیوں ایک ساتھ مل کر بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انتخابی میدان میں اتریں۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔پورے ملک میں اس کو لے کر بحث کی جارہی ہے چند میڈیا والوں نے بغیر ثبوت بنگال کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کو روکنے کے لئے کیا ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔اس پر کسی نے کبھی غور کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.