مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے لگی ہے۔ ریاست میں یومیہ کیسز اور اموات شرح میں نمایاں کمی آنے لگی ہے۔ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی آنے کے سبب شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ سمیت تمام اضلاع میں لاک ڈاون اور کورونا گائیڈ لائن میں تھوڑی برتی جا رہی ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے بعد روزمرہ کی زندگی دوبارہ ٹریک پر واپس لوٹنے لگی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو تھوڑی راحت محسوس ہوئی ہے۔ بازاروں اور دکانوں کے کھلنے کی مدت میں پانچ گھنٹوں سے آٹھ گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے عام لوگوں کو اپنی اپنی ضروریات کی چیزیں آسانی سے مل جا رہی ہے۔
دوسری طرف لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد دکانداروں کو امید ہونے لگی ہے کہ کاروبار میں بھی جلد ہی تیزی و بہتری آ جائے گی۔ حالات میں بہتری کے بعد شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں 48 گھنٹوں کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 30 مئی کو ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں لاک ڈاؤن میں معمولی طور پر نرمی بات کہی گئی تھی، لیکن حالات میں بہتری آنے کے بعد ان اضلاع میں بھی راحت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
ارجن سنگھ اور سومناتھ شوم کے درمیان لفظی جنگ جاری
مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے اعلان کے باوجود آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ ہے، جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست میں لوکل ٹرین، میٹرو ریلوے، پرائیویٹ بسیں اور فیری سروس کی خدمات اگلی ہدایت تک کے لئے معطل ہیں۔