ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کو جھٹکا، سی بی آئی انکوائری کے حکم کے خلاف بنگال حکومت کی درخواست مسترد - کلکتہ ہائی کورٹ کے سی بی آئی جانچ کے حکم

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میونسپل کارپوریشن بھرتی گھپلہ کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کے خلاف دائر عرضی کو پیر کو خارج کر دیا۔

ابھیشیک بنرجی کو جھٹکا، سی بی آئی انکوائری کے حکم کے خلاف بنگال حکومت کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 11:50 AM IST

کولکاتا/ نئی دہلی:چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے سی بی آئی جانچ کے حکم کے خلاف مغربی بنگال حکومت کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت مطمئن ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اساتذہ بھرتی گھپلہ اور میونسپلٹی بھرتی گھپلہ کے درمیان کوئی تعلق ہے۔

سی بی آئی اور ای ڈی معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی بھی اس الزام کی زد میں آ گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے بنچ نے متعلقہ فریقین کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد درخواست خارج کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔مغربی بنگال حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ کے 15 جون 2023 کے حکم کی صداقت کو چیلنج کیا، جس نے ایک بینچ کے ذریعہ مبینہ میونسپلٹی بھرتی گھپلہ کی سی بی آئی تحقیقات کو برقرار رکھا تھا۔

مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کا الزام ہے کہ اس گھپلے کی مالیت 200-250 کروڑ روپے تھی، کیوں کہ بلدیات میں بھرتی کے لیے ہر عہدے کے لیے رشوت کے طور پر ادا کی جانے والی رقم مقرر کی گئی تھی۔ بھرتی میں بے ضابطگیوں کا یہ معاملہ مغربی بنگال کی مختلف میونسپلٹیز میں کلرکز، سویپرز، چپراسیوں، ڈرائیورز وغیرہ سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Increase Imam Allownce وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آئمہ اور موذنین کی تنخواہوں میں 500روپیہ کا اضافہ کیا

ٹی ایم سی ایم پی ابھیشیک بنرجی کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کو مسترد کرنے سے انکار کر دیا جس میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو مغربی بنگال کے اساتذہ کی بھرتی گھپلہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.