ETV Bharat / state

'آخری سانس تک سی اے اے کو نافذ ہونے نہیں دوں گی' : ممتا بنرجی

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 4:18 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کو نافذ ہونے دیں گی۔

'آخری سانس تک سی اے اے کو نافذ ہونے نہیں دوں گی' :ممتا بنرجی

بی جے پی کے بیرونی اور مقامی رہنماوں کے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر ریاست کے عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہر ضلع میں بی جے پی کے مقامی یا پھر بیرونی رہنما این آر سی اور سی اے اے کو بنگال میں جلد سے جلد نافذ کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

شمالی 24پرگنہ ضلع کے گوپال نگر میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ ایک قانون ہے کھلونا نہیں ہے۔ بی جے پی نے سی اے اے اور این آر سی کے نام پر جو کھیل شروع کیا اس پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو جہاں جو کرنا ہے کرِے تاہم بنگال میں اترپردیش والی سیاست تھوپننے کی کوشش کی گئی تو ایک ایک آدمی سڑکوں پر اتر جائے گا۔ اس وقت بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے لیے عام لوگوں کو روکنا ناممکن ہو جائے گا۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ میری زندگی کی آخری سانس بچی رہے گی اس وقت تک بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کو نافذ ہونے نہیں دوں گی۔ میری موت کے بعد مغربی بنگال کے عوام میری اس ذمہ داری کو مستقبل میں نبھائیں گے۔عام لوگ بھی اس کے خلاف تحریک کا سلسلہ جاری رکھیں گے متوا سماج کے لوگ بھارتی شہری ہیں انہیں کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔بی جے پی اپنی سیاست اپنے پاس رکھے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ نفرت اور مذہب کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعت کو آج بنگال کی فکر ہونے لگی۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر ریاست کا نظام چلایا جا رہا ہے۔

ایک ٹاکا(روپیہ) مرکزی حکومت سے نہیں ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر 85 ہزار کروڑ روپے پا رہے ہیں۔ اس کے لیے کئی بار وزیر اعظم سے ملاقات کر چکی ہوں لیکن ان کی طرف سے بڑی بڑی باتوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.