ETV Bharat / state

بھاٹ پاڑہ میں شوٹ آوٹ، ترنمول کانگریس کے ورکر کا قتل

نامعلوم بدمعاشوں نے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بھاٹ پارہ میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو اس کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔قتل کی واردات کے 24 گھنٹوں کے بعد بھی کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ TMC Leader Shot Dead In North 24 pgs

بھاٹ پاڑہ میں شوٹ آوٹ، ترنمول کانگریس کے ورکر کا قتل
بھاٹ پاڑہ میں شوٹ آوٹ، ترنمول کانگریس کے ورکر کا قتل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 8:20 PM IST

شمالی 24پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کے بھاٹ پارہ کے وارڈ نمبر 17 کے پرانی تالاب علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کی موت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ مرنے والے ترنمول کارکن کا نام وکی یادو ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وکی کا نام پوچھنے والے موٹر سائیکل نے وکی کو گولی ماری۔ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ باقی دو نے ٹوپی پہن رکھی تھی۔ وکی سیاسی طور پر بہت زیادہ سرگرم نہیں تھا ۔اس لئے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یہ قتل سیاسی وجوہات کی بنیاد پر انجام نہیں دیا گیا ہے۔پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ قتل ذاتی وجوہات کی بناء پر ہوا یا کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تینوں افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جگدل کے ایم ایل اے سومناتھ شیام نے علاقے کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کرائے کے قاتل کے ذریعہ اس کو انجام دیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی وکی کے خاندان کے کچھ لوگوں کو قتل کیا گیا تھا۔ارجن سنگھ نے کہاکہ یہ قتل ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔پولیس ہر چیز کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سورو گنگولی مغربی بنگال کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

عینی شاہدین نے بتایا کہ وکی کو تقریباً آٹھ سے نو گولیاں ماری گئیں۔ اسےانتہائی نازک حالت میں بھاٹ پارہ اسٹیٹ جنرل اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے انہیں ای ایم بائی پاس کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اسپتا ل پہنچنے سے قبل ہی وکی کی موت ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.