ترنمول کانگریس کے شانتنو سین نے میڈیکل کونسل آف انڈیا میں جنرل سکریٹری بنانے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہاکہ یہ و قت کی مانگ تھی۔ معیاری طبی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت پر بجٹ بڑھایا جانا چاہئے۔
شانتنوسین نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران طبی نظام میں تبدیلی آئی ہے اور ڈاکٹر ٹیسٹ کرانے پر زیادہ زور دیتے ہیں جس سے خراب پیغام جاتا ہے۔ ایم جیسے اداروں میں یہ نہیں دیکھا جانا چاہئے کہ کتنے مریضوں کو دیکھا گیا بلکہ دیکھا جانا چاہئے کہ ڈاکٹر نے مریض پر کتنا وقت دیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح کے بل سے میڈیکل کونسل آف انڈیا کو زیادہ فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ جنرل سکریٹری بنانے کر ہم کیا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔