ETV Bharat / state

خلیج بنگال سے نو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد، متعدد اب بھی لاپتہ

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 10:30 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن کے قریب خلیج بنگال سے کوسٹل پولیس نے عرقاب ٹرالر کے نو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کی ہے۔ جبکہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

خلیج بنگال سے نو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد، اب بھی متعدد لاپتہ

مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن کے قریب خلیج بنگال سے کوسٹل پولیس نے عرقاب ٹرالر کے نو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ کوسٹل پولیس اور بھارتی بحریہ کی جانب سے اب بھی سندربن کے قریب خلیج بنگال میں لاپتہ متعدد افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سوموار کو 18 ماہی گیروں پر مشتمل ایک گروپ سندربن کے قریب خلیج بنگال میں مچھلی پکڑنے کے ارادے سے گیا تھا۔ بدھ کو ان کی واپسی کی بات تھی۔ لیکن جمعرات کی صبح فیجر ہاٹ ماہی گیر یونین کو اطلاع ملی کہ خلیج بنگال میں ایک ٹرالر غرق ہو گیا ہے، اس پر سوار تمام ماہی گیروں کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔

اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کوسٹل پولیس، بھارتی بحریہ اور جنوبی 24 پرگنہ کی پولیس کی ٹیم لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہو گئی۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد کوسٹل پولیس نے خلیج بنگال میں غرق ٹرالر کے نو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کی ہے۔ لاشوں کو فیجر ہاٹ فیشری یونین لایا گیا اور اس کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں:فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما امرالاسلام منڈل کی موت

سندربن ترقیاتی بلاک کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے دے کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اب تک نو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کی گئی ہے، تلاشی مہم اب بھی جاری ہے اور لاپتہ لوگوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیاس آرائی ہے کہ ٹرالر پر سوار تمام ماہی گیروں کی موت ہو گئی ہوگی۔ اس کے باوجود کوسٹل پولیس، بھارتی بحریہ کے ساتھ ساتھ فضائیہ کی مدد سے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے.

سندربن ترقیاتی وزیر بنکم چندر ہاجرہ نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک اور دلدوز واقعہ ہے، جس میں اتنے لوگ مارے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.