ETV Bharat / state

این آئی اے کا ریاستی حکومت کو خط

راجدھانی ایکسپریس کے مسافروں کے اغوا معاملے میں این آئی اے نے اس وقت کے دو موجودہ ڈی ایس پی سے پوچھ گچھ کے لئے ریاستی حکومت کو خط ارسال کیا ہے ۔

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 10:57 PM IST

این آئی اے کا ریاستی حکومت کو خط
این آئی اے کا ریاستی حکومت کو خط

مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے لال گڑھ سے ترنمول کانگریس کے رہنما چھتردھر مہتو کی این آئی اے کی جانب سے گرفتاری کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔

چھتردھر مہتو کی گرفتاری کے بعد این آئی اے نے اب تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس معاملے میں اعلی پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 2009 میں راجدھانی ایکسپریس سے مسافروں کے اغوا کے معاملے میں این آئی اے اس وقت کے دو موجودہ ڈی ایس پی سے پوچھ گچھ کے لئے ریاستی حکومت کو خظ ارسال کیا ہے۔

این آئی اے ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر 2009 میں زمین بچاؤ کمیٹی کے سربراہ اور موجودہ ترنمول کانگریس کے رہنما چھتردھر مہتو کی رہائی کے لئے لوگوں نے راجدھانی ایکسپریس کے مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

اس معاملے میں اب این آئی اے اس وقت کے پولیس اہلکار اور ڈی ایس پی سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے اس کے لئے ریاستی حکومت کو خط ارسال کیا ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے چھاپہ ماری مہم کے تحت آج چھتردھر مہتو کو 2009 میں سی پی آئی ایم کے رہنما پرابیر مہتو کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جس کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع این آئی اے دفتر لے کر پہنچی ہے۔

سالٹ لیک دفتر میں چند گھنٹے رکھنے کے بعد این آئی اے نے سخت سکیورٹی کے درمیان چھتردھر مہتو کو بنکشال عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے چھتردھر مہتو کو دو دنوں کی این آئی اے کے حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے

ذرائع کے مطابق چھتر دھر مہتو کو سی پی آئی ایم کے رہنما پرابیر مہتو کے قتل معاملے کے ساتھ ساتھ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.