نئی دہلی:وفاقی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ چارج کولکاتا کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں تعزیرات ہند اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت داخل کی گئی۔ یہ مقدمہ، ابتدائی طور پر 10 اکتوبر 2022 کو اقبالپور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور آٹھ دن بعد این آئی اے کے ذریعہ دوبارہ درج کیا گیا، یہ دو برادریوں کے افراد کے درمیان تصادم سے متعلق ہے۔ NIA File Chargesheet Against 14 Person
یہ بھی پڑھیں:STF arrested Suspected IS Militant کولکاتا پولیس نے ایک اور مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا
ترجمان نے کہا کہ تصادم میں ملوث لوگوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی ۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں آگے کیا ہو گا اس کے بارے میں فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ چارج شیٹ میں شامل ملزمان کی شناخت فخرالدین صدیق، ان کے بھائیوں صلاح الدین، شہاب الدین، عدل اور ضیاء الدین، بدر الحسین اور ان کے بھائی اوہاب حسین، غلام محمد اظہار، مصطفیٰ حسین، ذاکر حسین، فیاض، سونو ،راجو اور امام الحق کے طور پر ہوئی ہے۔ NIA File Chargesheet Against 14 Person