ETV Bharat / state

کولکاتا: لاک ڈاؤن کے افواہوں پر دکانداروں میں تشویش - مغربی بنگال میں بھی کورونا کی دوسری لہر

کورونا کی دوسری لہر کے سبب کورونا کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، تو وہیں لاک ڈاؤن کی افواہوں کے سبب نیومارکیٹ کے سینکڑوں دکاندار اپنے مستقبل کو لے کر فکر مند ہیں۔

کولکاتا: لاک ڈاؤن کے افواہوں پر دکانداروں میں تشویش

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 10:30 AM IST

Updated : Apr 27, 2021, 1:04 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے سبب حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی کورونا کو لے کر دوہری پالیسی سے عام لوگ پریشان ہیں خاص طور پر دکاندار پریشان ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کولکاتا کے مشہور ترین نیو مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں کے دکانداروں سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ نیو مارکیٹ کے دکانداروں نے کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان تمام دکانداروں کی باتوں میں یکسانیت یہ تھی کہ تمام لوگ مرکزی حکومت کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی پالیسی سے ناراض ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں بھی دکانداری کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہیں کہ آگے کیا ہوگا، کسی کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے بس تمام لوگ اپنے اپنے بارے میں سوچنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوسرا عشرہ جاری ہے لیکن نیومارکیٹ جیسے مشہور ترین مارکیٹ میں خریداروں کا پتہ نہیں ہے۔آج آپ جتنی بھیڑ دیکھ رہے ہیں اتنی ہر اتوار کو ہوتی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 15 رمضان کے بعد لوگ مارکیٹ کی طرف رخ کریں گے، لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتے ہیں۔ جب لوگ ہمت کرکے گھروں سے باہر نکلتے ہیں تو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور میڈیا کورونا وائرس کے نام پر عام لوگوں میں دہشت پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

نیو یارک مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے چھوٹے کاروباریوں اور دکانداروں کا برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کس کام کی جس سے عام لوگوں کی پریشانیاں کم نہ ہو سکی، ہمیں اس طرح کی حکومت ہرگز نہیں چاہیے جو چھوٹے کاروباروں کے لئے مصیبت بن جائے۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.