مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اور کے اطراف میں روز بروز ڈینگو کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اب تک متعدد افراد کی ڈینگوکے سبب موت ہو چکی ہے۔ ڈینگو سے ہونے والے اموات کی اہم وجہ اس کی تشخیص میں تاخیر ہوتی ہے۔ اس مسئلے سے ابھرنے کے لئے کولکاتا کارپوریشن میں ڈینگو کی پہلے دن ہی تشخیص کے لئے جدید ترین آلہ لایا گیا ہے ۔
ڈینگو کی تشخیص کے لئے جدید ترین آلہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگو پر قابو پانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔جسے دیکھتے ہوئے کولکاتا کارپوریشن کے تین صحتی مراکز میں اس جدید ترین آلہ کو مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کی مدد سے پہلے ہی دن ڈینگو کی تشخیص کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک گھنٹہ سے کم وقت میں ہی ڈینگو کی تشخیص ممکن ہو سکے گی ۔ اس جدید ترین آلہ کا نام پولیمرس چین ہے جس کی مدد سے بخار کا سبب ڈینگو ہے یا نہیں ایک گھنٹہ میں ہی پتہ چل جائے گا۔
اس آلہ دے جڑے پی سی آر کی مدد سے چالیس منٹ میں رپورٹ بھی مل جائے گا جس میں ڈینگو کا وائرس کا مقدار کا بھی پتہ چل جائے گا اس مشین کو بلو توتھ کی مدد سے اینڈرائڈ فون سے بھی جوڑا جا سکتا ہے ۔
کولکاتا و اطراف کے 20 میونسپل علاقے ڈینگو سے متاثر ہیں سب سے زیادہ جنوبی دم دم کا علاقہ متاثر ہے۔