ETV Bharat / state

Parking Problem In Kolkata کولکاتا شہر کو پارکنگ کے مسئلہ سے نجات دلانے کا منصوبہ - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا پولیس نے شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پارکنگ مسئلے کے حل کے لئے ایک نئی پہل کرتے ہوئے عام لوگوں کو100 نمبر پر ڈائل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پولیس نے اس مہم کی مدد سے عام لوگوں کو پارکنگ کے مسئلے نجات دلانے کا دعویٰ کیا ہے۔Parking Problem In Kolkata

کولکاتا پولیس کی شہر کوپارکنگ کے مسئلے سے نجات دلانے کی منصوبہ بندی

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 5:22 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کی تمام سڑکوں پر کار پارکنگ کا مسئلہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تمام سڑکوں پر ایسا منظر نامہ نیا نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مصروف اوقات میں شہر میں ٹریفک نظام درھم برھم ہو کر رہ جاتی ہے۔ New Initiative Of Kolkata Police To Solve Parking Problem

ماضی میں کولکاتا ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر پارکنگ کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کئی اہم تجاویز پیش کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔مسئلہ جوں کا توں رہا۔

کولکاتا پولیس شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے سخت اقدامات نافذ کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کولکاتا پولیس کے محکمہ ٹریفک کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ شہر کی سڑکوں پر کہیں بھی کار پارکنگ سے متعلق شکایت ہے تو 100 ڈائل کرنے سے اس کا حل مل جائے گا۔

اس سلسلے میں کولکاتا پولیس کے ڈی سی ٹریفک سنیل کمار یادو نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ سے متعلق کسی بھی شکایت کی قانونی طور پر جانچ کی جائے گی۔ہم نے ایک پہل کی۔اس کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری لوگوں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:DA Protest ڈی اے میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

لال بازار کے ذرائع کے مطابق شہر کے 25 ٹریفک گارڈز کے انچارج افسران کو شہر کے کچھ مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کی فہرست بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ٹریفک محکمہ کے مطابق اگر کار پارکنگ کے حوالے سے کوئی تنازع سامنے آتا ہے تو قانونی اقدامات کرتے ہوئے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کی توجہ مبذول کروائی جائے گی۔New Initiative Of Kolkata Police To Solve Parking Problem

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.