ETV Bharat / state

Siliguri To Dhaka Bus Services سلی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان بس خدمات شروع کرنے کا منصوبہ

نارتھ بنگال بس ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے سلی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان مسافر بردار بس خدمات کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان بس خدمات بحال ہونے سے دونوں کاروباریوں اور عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات ملنے کا امکان ہے۔ Siliguri To Dhaka Bus Services

سلی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان بس خدمات شروع کرنےکا منصوبہ

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 4:16 PM IST

سلی گوڑی: ریل کے بعد اب مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کو سڑک سے جوڑ نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نارتھ بنگال بس ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے سلی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان بس خدمات کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان بس خدمات بحال ہونے سے دونوں کاروباریوں اور عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات ملنے کا امکان ہے۔ پہلے ہی ریاست مغربی بنگال نے مرکز کے ذریعہ بنگلہ دیش حکومت کو بس خدمات کی اجازت نامے کے لئے خط بھیج دیا ہے۔ این بی ایس ٹی سی کے چیئرمین پارتھا پرتیم رائے نے کہا کہ اجازت ملنے پر کام میں تیزی لائی جائے گی۔ اس سے پہلے NBSTC نے ہندوستان-نیپال بس سروس شروع کی تھی۔ اسے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مانگ اتنی زیادہ ہے کہ اب سیاحت کے شعبے نے بسوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بس سروس سلی گوڑی ٹینزنگ نورگے بس ٹرمینس سے کھٹمنڈو ،پانی ٹانکی ، کوکراجھار چل رہی ہے۔ اب اے این بی ایس ٹی سی سلی گڑی سے ڈھاکہ تک بس سروس شروع کرنے کی پہل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت-بنگلہ دیش بس سروس کو بھارت-نیپال بس سروس کی طرح چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ بس سلی گوڑی سے متصل پھول باڑی سرحد سے چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Health Insurance Claims آپ کے لیے ہیلتھ انشورنس کے دعوؤں کے بارے میں جاننا ضروری

ذرائع کے مطابق نارتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کوچ بہار سے کولکاتا تک مختلف راستوں پر 16 (سی این جی یعنی گیس) سے چلنے والی بسیں چلائے گی۔ پارتھا پرتیم رائے نے کہا کہ این بی ایس ٹی سی نے مختلف ریاستوں کے لئے بس سروس شروع کرنے کی پہل بھی کی ہے جو کافی عرصے سے بند ہے۔ ہم ایک ایک کر کے ان روٹس پر بس سروس دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ بنگال آسام روٹ میں پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ اب بہار، جھارکھنڈ۔ اور شمالی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نارتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی بس خدمات مظفر پور روٹ پر دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.