ریاست مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام بالخصوص گھریلو خواتین تک پہنچانے کے لئے 'دوارے سرکار کیمپ' کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔
دوارے سرکار کیمپوں میں گھریلو خواتین کی تعداد قابل ذکر ہے کیونکہ زیادہ تر اسکیمیں خواتین کے لئے ہی بنائی گئی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی سمیت تمام اضلاع میں رہنے والی مسلم خواتین میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے ترقیاتی منصوبوں کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع کی خواتین وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے مزید ترقیاتی اسکیموں کے اعلان کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ نہیں ہے کہ ممتابنرجی جیسی کوئی دوسری خاتون سیاسی رہنما اس ملک میں بھی ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ عام لوگوں کے بارے میں پہلے سوچتی ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اتنی بڑی رقم نہیں مل رہی ہے، جس سے تمام مسائل حل ہو جائے لیکن اسکول کی فیس سمیت دوسرے کاموں کے لئے ہونے والی پریشانی کم ہو سکتی ہے۔
بیشتر خواتین وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہیں۔