ETV Bharat / state

Muslim Clerics Appeal قرآن سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنائے، علمائے کرام کا مشورہ

جب تک قرآن کے ساتھ مسلمانوں کا رشتہ مضبوط رہا اس وقت تک کامیابی کی منزلیں ان کے قدم چومتی رہیں لیکن جب قرآن سے ان کا تعلق کمزور ہوگیا تو ناکامیوں اور محرومیوں نے ہر چہار جانب سے انہیں گھیر لیا۔ وقت کا تقاضا ہےکہ مسلمانان عالم پھر قرآن سے اپنی وابستگی مستحکم کریں۔ان خیالات کا اظہاربزرگ عالم دین خیرو لین مسجد کے امام و خطیب مولانا عصمت اللہ رحمانی نے دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور میں تکمیل قرآن کریم کے موقع پر منعقدہ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔Muslim Clerics Appeal Minority To Focus On Education

مسلمانان عالم قرآن سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنائے

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 7:03 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع خیرو لین مسجد کے امام و خطیب مولانا عصمت اللہ رحمانی نے والدین سے نئی نسل کو قرآن کریم سے جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے اس حوالے سے دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ اس موقع پر ایلیٹ روڈ ، داروغہ بستی مسجد کے خطیب مفسر قرآن مولانا عبد السبحان ندوی نے کہا کہ مسجد عبدالحمید پارک سرکس میں امام عیدین قاری فضل الرحمان کی صدارت اور ادارہ کے ذمہ دار مولانا ندیم ندوی کی سربراہی میں ہونے والے آل بنگال مسابقہ ٔ قرآن ِکریم میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم حافظ محمد سفیان بن مولانا غلام ربانی عمر کے لحاظ سے چھوٹا ہے لیکن اسے بہترین قرآن یاد ہے۔ مزید یہ کہ اس سے پہلے بھی اس مدرسہ کے طلبہ کولکاتا و بنگال اور آل انڈیا سطح کے کئی مسابقوں میں پوزیشن حاصل کرکے مدرسہ کا نام روشن کر چکے ہیں۔ یقیناَ اس کامیابی کے پیچھے فعال مہتمم مولانا نوشیر احمد اورباصلاحیت اساتذہ کی محنتیں ہیں۔

مولانا ندوی نے مزید کہا کہ مدرسہ ھٰذا کے بچوں کا قرآن سننے کے بعد یہ اندازہ ہوا کہ بچوں کو بہترین یاد داشت کے ساتھ بہت سی معلومات مثلاََ سورہ مکی ہے یا مدنی،رکوع،آیات ،تجوید ،مخارج اورقواعد وغیرہ تفصیلات کا بھی علم ہے ۔اس مدرسہ کے طلبہ کی کامیابی دراصل بزرگان دین کی خصوصی توجہات اورخاص کراس کے بانی وسرپرست اول حضرت مولانااسرارالحق قاسمی رحمہ کی دعاؤں کاثمرہ اورموجودہ سرپرست عالمی شہرت یافتہ قرآن کریم و فن تجوید کے ماہرحضرت قاری صدیق احمد فلاحی سانسروڈی کی توجہات و ہدایات کانتیجہ ہےـ

یہ بھی پڑھیں:Dastarbandi Programme مدرسہ حسینیہ حیاالعلوم میں تقریب دستار بندی کا اہتمام

اس موقع پر قریش مسجد چاندنی کے امام مولانا عرفات ، اے ایم یو اولڈ بوائز کے جنرل سکریٹری انجینٔر وقار احمد خان ،ریل لین برتلہ کے امام مولانا مکارم ملا ،توپسیہ مسجد بلال کے حاجی فیروز انور،اشرفی اکیڈمی کے ماسٹرصلاح الدین، مٹیا برج کے اعظم صاحبان کےعلاوہ گرد و نواح کے ائمہ کرام و دیگر حضرات نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.