ETV Bharat / state

2021–22 I-League: محمڈن اسپورٹنگ نے رئیل کشمیر ایف سی کو ہرایا - آئی لیگ کے ایک مقابلے میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت

محمڈن اسپورٹنگ ٹیم کے کھلاڑی شیخ فیض کے دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے 1-3 گول سے شکست دے دی۔ Muhammadan Sporting Wins an I-League Match

2021–22 I-League
2021–22 I-League
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 1:02 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے اس راؤنڈ میں محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط بنانے کے لئے ایک دوسرے تابڑ توڑ حملے کئے۔Muhammadan Sporting Wins an I-League Match۔ کھیل کے 12 ویں منٹ پر شیخ فیض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے اپنی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا،رئیل کشمیر ایف سی کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسکور برابر نہیں ہو سکا. پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی 0-1 کی سبقت برقرار رہی،دوسرے ہاف میں رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں واپسی کرنے کامیاب رہی۔

کھیل کے 56 ویں منٹ پر لال چوانواماکیما نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی اور میچ کا اسکور 1-1 کر دیا، کھیل کے 64 ویں منٹ پر محمڈن اسپورٹنگ نے شیخ فیض کے گول کی بدولت اپنی برتری 1-2 کر لی. اس میچ میں شیخ فیض کا یہ دوسرا گول تھا،کھیل کے 89 ویں منٹ پرردویوک نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو نہ صرف 1-3 سے برتری دلائی بلکہ جیت پر بھی مہر لگا دی.

محمڈن اسپورٹنگ اس جیت کے ساتھ 11 میچوں میں آٹھ میں جیتدرج کی ہے ،جبکہ ایک ڈرا اور دو شکست کی بدولت 25 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے لیکن گوکلم کیرالہ ایف سی دس میچوں میں 24 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے. چمپیئن شپ کی دوڑ میں دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.